اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکائونٹس رکھتی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے بینک اکائونٹس دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صنفی تضاد کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر …
صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکائونٹس رکھتی ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکائونٹس رکھتی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے بینک اکائونٹس دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صنفی تضاد کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔
اس حوالہ سے ایس بی پی نے بھی خواتین کے کاروباری اداروں کو مالیات تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں میں دیہی خواتین کو بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیا ہے تاکہ معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا جا سکے۔








