ہیڈ کوچ شاہد انور کی زیر نگرانی ملتان میں پاکستان انڈر 19 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ جاری ہے، جہاں 31 نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں میں نکھار کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
انڈر 19 کرکٹ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 07 جولائی (اے پی پی):ہیڈ کوچ شاہد انور کی زیر نگرانی پاکستان انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملتان میں جاری ہے جہاں 31 نوجوان کرکٹرز تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی، جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔اس حوالے سے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لے رہا ہے تاکہ خامیوں کو دور کرکے ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ثابت ہوں گے۔ فاسٹ بولنگ کوچ راؤ افتخار نے کہا کہ بولرز کو جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط بنانے اور جارحانہ انداز اپنانے پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سپن بولنگ کوچ ذوہیب خان کے مطابق سپنرز کو مختلف ورائٹیز اور درست لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر خصوصی کام جاری ہے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ ایک چار روزہ اور چار ایک روزہ میچز کھیلے گی۔سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔








