ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 27 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
میپکو میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، 27 افسران اور متعدد ایس ڈی اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 07 جولائی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 27 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ڈویژنوں، سرکلوں اور ہیڈکوارٹر میں تعینات ایکسینز، ڈپٹی منیجرز اور ڈپٹی کمرشل منیجرز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔دریں اثنا ،سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے بھی ضلع بھر کے متعدد سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات کے تحت کینٹ، نیو ملتان، شاہ رکن عالم، شجاع آباد، جلال پور پیروالہ، واپڈا ٹاؤن، بوسن روڈ، گارڈن ٹاؤن، سٹی، پاک گیٹ، ممتاز آباد، نواں شہر، مخدوم رشید، حسن آباد، منظور آباد اور دیگر سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔میپکو انتظامیہ کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد انتظامی امور اور صارفین کو خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔







