فیصل آباد پولیس نے جعلی سرکاری ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے جعلی سرکاری ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان کسٹم آفیسر بن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے اور اسلحہ کے زور پر قیمتی سرمائےسے محروم کرتے

فیصل آباد۔ 07 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے جعلی سرکاری ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان کسٹم آفیسر بن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے اور اسلحہ کے زور پر قیمتی سرمائےسے محروم کرتے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جعلی سرکاری ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ اعجاز احمد نےچار ملزمان حماد، علی، محمد بن اسماعیل اور مزمل حسین کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کسٹم آفیسر بن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے اور اسلحہ کے زور پر قیمتی سرمائے سے محروم کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ملزمان سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

 

مزید خبریں