گرینڈ ایشین یونیورسٹی، سیالکوٹ کے شعبہ فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام اسپرنگ کارنیول 2026 کی کامیاب تنظیم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب میں شعبہ کے اساتذہ نے طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں
گرینڈ ایشین یونیورسٹی کے طلبہ میں اسپرنگ کارنیول 2026 کی کامیاب تنظیم پر تعریفی اسناد تقسیم

مزید خبریں
سیالکوٹ ،07 جولائی (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی، سیالکوٹ کے شعبہ فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام اسپرنگ کارنیول 2026 کی کامیاب تنظیم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب میں شعبہ کے اساتذہ نے طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس آف اپریسی ایشن سے نوازا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ طلبہ کی بھرپور کاوشوں اور ذمہ دارانہ کردار کی بدولت اسپرنگ کارنیول 2026 کامیابی سے منعقد ہوا، جس نے یونیورسٹی میں مثبت، تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں، باہمی تعاون، تنظیمی مہارت اور عملی تجربے کو فروغ دیتی ہیں، جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔اس موقع پر طلبہ کی خدمات سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، عزم ،پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ یونیورسٹی کی علمی، تحقیقی، ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔







