صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ضلع زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 9 شہید پولیس جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل و توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 9 بہادر پولیس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وطن کے امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں