ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 154 املاک سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن، 154املاک سربمہرکردیں

مزید خبریں
لاہور۔7جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ متحرک ہے اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازگلبرگ، نیو گارڈن ٹاون، نیو مسلم ٹاون، گجرپورہ، گلشن راوی،ریونیو سوسائٹی، ناز ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کرکے 154املاک سربمہرکردیں۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹاون میں 27املاک سربمہر کیں۔ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹاؤن، گجرپورہ،گلشن راوی میں 50املاک سیل کی گئیں۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ریونیو سوسائٹی میں 42املاک ، ناز ٹاون میں 20املاک اور سبزہ زار میں 15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،اکیڈمی، کالج، فارمیسی،کلینک،لیب، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ ، بیکری، بیوٹی سیلون،الیکٹرک سٹور، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔








