اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہواﺅں کے سا تھ بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کشمیر کے بعض اضلاع میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ اس دوران بارکھان میں 34 ملی میٹر، قلات 2، ڈی جی خان، کوٹ ادو 12، ملتان 6، لیہ 5 اور بہاولپور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 3، کالام منفی2، گو پس اوراسکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔