اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، سندھ اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش چھور میں 36 ملی میٹر، مٹھی 2، کاکول 14، دیر، میر خانی3، گڑھی دوپٹہ، چترکلاس3 اور ہجیرا میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 41، نور پور تھل، بھکر اورسکرنڈ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









