آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگاتاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہےتاہم شام/رات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگاتاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہےتاہم شام/رات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پربارش اور بر فباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب اٹک 22، مری 05، سیالکوٹ سٹی 01، کشمیر، کوٹلی 20، مظفر آباد( ایئر پورٹ ، سٹی 19) ، گڑھی دوپٹہ 08، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 18، دیر 13، مالم جبہ 12، سیدو شریف 04،کالام،پٹن 02، گلگت بلتستان، بونجی اور بگروٹ 01 ،مالم جبہ 06، مری 05، کالام 3.5، کاکول 01اور سکردو میں 0.3 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،قلات منفی11، استور منفی09، کالام، پاراچنار منفی08، کوئٹہ منفی07، مالم جبہ منفی06، گوپس، دیر، مری اور راولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔