آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب،شمالی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ 50، کاکول 14، سیدو شریف 03، لوئر دیر 02، کالام 01،پنجاب: ساہیوال 15، خانپور 14، رحیم یار خان 06،سندھ: جیکب آباد 12،گلگت بلتستان: گلگت 07، ہنزہ 06، بگروٹ 03، بنجی 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ) 04، گڑھی دوپٹہ 01،بلوچستان: بارکھان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت43،دالبندین دادو اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔