"آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں گرم اور حبس والا موسم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان”
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے ،شام/رات میں با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (نشتر ٹائون 28، کاہنہ 16، جوہر ٹائون 05، سمن آباد 04، پانی والا تالاب، سگیاں 03، اپر مال 02، فرخ آباد، گلشن راوی 01)، خانیوال 07، قصور 06، چکوال 05، اٹک میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، سبی ،دالبندین 45 اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔








