وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف دانشور، مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل کی ملاقات

"وزیراعظم شہباز شریف سے دانشور، مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل کی ملاقات”

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف دانشور، مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر فاروق عادل کی علمی و ادبی کاوشوں اور پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر فاروق عادل نے اپنا سفر نامہ ’’شاخ زریں کے دائیں بائیں‘‘ وزیراعظم کو پیش کیا۔