پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری، مجموعی طور129 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی۔16جولائی (اے پی پی):پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے،پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، سکیورٹی فورسزکی ان کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی دشوارگزار علاقوں میں کمین گاہوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی ہے۔ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔