گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے باکسر عامر خان کی ملاقات، اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری پر تبادلہ خیال

"گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے باکسر عامر خان کی ملاقات، اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری پر تبادلہ خیال”

کراچی۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورنوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے، باکسنگ کے فروغ اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میںاسلام آباد کی طرز پر لیاری میں جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام پر گفتگو کی گئی۔گورنر سندھ نے لیاری میں باکسنگ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے عزم کا اظہار کیا ۔گورنر سندھ نے عامر خان کوعالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر عامر خان نے گورنر سندھ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور کھیلوں کی سرپرستی کے عزم کو سراہا۔ملاقات میںعامر خان نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی باکسنگ تربیت فراہم کی جائے گی۔