اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پاراچنار، لاہور، جیکب آباد، کوئٹہ اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور صبح و رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پاراچنار، لاہور، جیکب آباد، کوئٹہ اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پاراچنار 4،پنجاب: لاہور (ہیڈ آفس واسا 04، اقبال ٹائون 01)،سندھ: جیکب آباد 2، بلوچستان: کوئٹہ، خضدار میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 7،سکردو، استورمنفی3،بگروٹ منفی2 اور کالام میں منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








