عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں جاری، دینہ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، بلال اظہر کیانی

دینہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا، پہلی بار خدمت مرکز سہولیات کا افتتاح، شہریوں کو مقامی سطح پر 15 خدمات میسر ہوں گی، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ دینہ میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل براہِ راست سنے اور فوری حل کے اقدامات کیے، کھلی کچہریاں جہلم،سوہاوہ اور دینہ میں عوامی مسائل کے حل کے جاری سلسلہ کا حصہ ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ دینہ کے عوام کی سہولت کے لیے علاقےمیں پہلی بار خدمت مرکز سہولیات کا بھی افتتاح کیا جہاں کیریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت 15 خدمات مقامی سطح پر شہریوں کو مل گئی ہیں۔ اب دینہ کے شہریوں کو اپنے کاموں کے لیے جہلم نہیں جانا پڑے گا۔ یہ دینہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام کی زندگی میں آسانیاں بڑھتی جائیں۔