گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات ، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی، صنعت، صحت، ٹرانسپورٹ، زراعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے …

کراچی۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی، صنعت، صحت، ٹرانسپورٹ، زراعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم نے بتایا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 30 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات، چاول، ادویات اور آلاتِ جراحی کی بہت مانگ ہے، جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی، وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تجارتی اور اقتصادی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھائی جا سکتی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی اقتصادی روابط مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

مزید خبریں