اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ سندھ ، اورماڑہ اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ: حیدرآباد (شہر 22 اور ایئرپورٹ 12)، ٹھٹھہ 16، نگر پار کر 11، ٹنڈو جام 09 ، کراچی (ایم او ایس 06، سعدی ٹاؤن 03)، ڈ پلو، چھا چھرو 06، میر پور خا ص 04، دا ہلی، چھور03 ، مٹھی 08 ،اسلام کوٹ 02، پڈعیدن01، بلوچستان: اورماڑہ 02، پنجگور میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05 ،اسکردو منفی 04، کالام ، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔