آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہےجبکہ …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہےجبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 11 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،زیارت، بابوسر ،گوپس، قالات منفی 04، استور منفی 03 اور کوئٹہ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں