اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بلو چستان کے چند اضلا ع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بلو چستان کے چند اضلا ع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بلو چستان کے چند اضلا ع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند /سموگ چھائی رہی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،گوپس منفی 03، بگروٹ اور سکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









