آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ،گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش اور برف باری کا امکان

79

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 53 ملی میٹر، سیدوشریف 28، دیر 22، بالاکوٹ 18، کالام 17، میرکھانی 10، کاکول 9، پاراچنار 8، دروش 6، چترال 3، رسالپور، چراٹ ایک، مظفرآباد 31، گڑھی دوپٹہ 30، راولاکوٹ 11، کوٹلی 7، سکردو 13، بگروٹ 4، ہنزہ، گلگلت 3، اسلام آباد 39، راولپنڈٰی 19، مری 23، ناروال 10، سیالکوٹ 9، منگلا 6، حافظ آباد5، کامرہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاﺅالدین 3، لاہور 2 اور جہلم میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران مالم جبہ میں2.4 فٹ، کالام، مری 8.5 انچ، سکرود 6.5 انچ، گلگت اوردیرمیں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔