آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ، بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

64
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی/مغربی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلودرہے گا ۔ تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 13 ، اسکردومنفی 09 ، کا لام منفی08 ، استور منفی07، گوپس منفی 06، گلگت، چترال، سری نگر منفی05، بگروٹ اورہنزہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔