غیرملکی سرمایہ کا روں اور کمپنیوں کے منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024ء سے لے کرمئی 2025ء کے اختتام تک براہ …

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024ء سے لے کرمئی 2025ء کے اختتام تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے منافع کی مدمیں 2.094 ارب ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کا روں اور کمپنیوں نے منافع کی مدمیں 1.800 ارب ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے تھے۔

مئی 2025ء میں غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے منافع کی مدمیں 264 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے، اپر یل میں یہ حجم 121.5 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 918.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے منافع کی مدمیں 396.2 ملین ڈالر،مالیاتی بزنس 364.6 ملین ڈالر،خوراک 293.1 ملین ڈالر،تیل وگیس 145.7 ملین ڈالر،مواصلات 129.5 ملین ڈالر،تمباکو 113.9 ملین ڈالر اور ٹرانسپورٹ شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 100 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے ہیں۔