اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کا امکان ہے، شمال مشر قی/جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوشمال مشر قی بلوچستان ، با لا ئی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، وسطی / جنو بی پنجاب، جنو بی خیبر پختو نخوا، با لا ئی سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیا نی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی/جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخواہ اور لیہ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان: اورماڑہ 13، خضدار 12، کوئٹہ 01، خیبرپختونخوا: دروش 06، با رکھان 05، میر کھا نی 04، کالام، دیر (بالائی )01 اور پنجاب : لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی09 ،اسکردو ، گوپس میں منفی 03 اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔