اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہےتا ہم کشمیراور شمال مشرقی پنجاب میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: قصور 63، نارووال 13، لاہور (ایئرپورٹ 11، سٹی 04) ، سیالکوٹ سٹی 03، گوجرانوالہ 02، مری 01، سندھ: لاڑکانہ 40، روہڑی 03، خیبرپختونخوا: دیر 29، مالم جبہ 19، بالاکوٹ 02، کشمیر: راولاکوٹ 09، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 06، گلگت اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین ، نوکنڈی 41،پنجگور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کو اور 26اگست کے دوران شدید بارش کے باعث ناروال، سیالکوٹ،گجرات،جہلم،منڈی بہائوالدین ،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔اس دوران مقا می اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، شدید بارشوں ،آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر ، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔