آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان بارکھان 02، خیبر پختونخوا کالام، دروش 01 گلگت بلتستان: بابوسر 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ، دادو 42 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔