اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی )نے صوبہ سندھ کےلئے موسمیاتی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 12تا24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں انتہائی تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،مختصر وقت میں 50 سے 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ این ای او سی سے جاری تفصیلات کے مطابق اس دوران …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں انتہائی تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی )نے صوبہ سندھ کےلئے موسمیاتی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 12تا24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں انتہائی تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،مختصر وقت میں 50 سے 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
این ای او سی سے جاری تفصیلات کے مطابق اس دوران کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں شدید بارشوں اور ناقص نکاسی آب کی وجہ سے شہری سیلاب برقرار رہنے کا خطرہ ہے جبکہ ٹھٹہ، بدین، جامشورو اور دادو کے اضلاع میں اچانک سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔
این ای اوسی نے کہا کہ دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نچلے علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ مرکزی شاہراہوں اور مقامی سڑکوں کے زیرِ آب آنے سےٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے،بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں تعطل کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے ۔
مقامی آبادیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے رہائشی قیمتی اشیا اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں،ہنگامی سامان (کھانا، پانی، ادویات، فرسٹ ایڈ کٹ) تیار رکھیں،برقی آلات کو استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں اورزیرآب سڑکوں اور بجلی کی تنصیبات اور کھمبوں سے دور رہیں۔








