آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تکبڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تکبڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔