ملتان۔ 05 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے ،گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41.2 اورکم سے کم29.7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔صبح 8 بجے ہوا میں نمی کاتناسب58 فیصد اور شام 5بجے21فیصدتھا۔آج جمعرات کو طلو ع آفتاب صبح5بجکر22منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر14منٹ پر ہوگا۔