اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نےآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل (منگل کو) عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
8 جولائی کو صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،اظہر آباد،گولڑہ،زرکون ہائٹس فیڈرز، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،کری،رہاڑہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،پیپلز کالونی،ایچ پی ٹی،امیر حمزہ،آفیسر کالونی،I-14/2،I-14/3،لکھو روڈ،پنڈ ہون،مسلم آباد،گلزار شہید،پیرودھائی،باغ سرداراں،احسن آباد،رینج روڈ،سہام،چاکرہ، فیڈر،
راولپنڈی کینٹ سرکل،ڈیفنس روڈ،ہمایوں۔I،روز لائن،اڈیالہ،کلیال،ہمایوں روڈ،میجر ریاض منظور،جاپان روڈ،جناح۔I&II،نیو مندرہ فیڈر،جہلم سرکل،جاکھڑ فیڈر، چکوال سرکل،ڈفر،پی ڈی خان،پتوالی،بھڈیال فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔