اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر …
آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 8 جون کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 8 جون 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک کھنہ ڈاک، کھنہ ایسٹ، کھنہ II/قدیر روڈ، النور کالونی، شریف آباد اور غوری گارڈن فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 6:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک آزاد پتن، صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف ، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری اور 132 کے وی نیو واہ بہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








