آئیسکو نےمختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

63
IESCO

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعرات کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 14 ستمبر صبح 9بجے سے دن 2 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،طفیل شہید،چرآہ،فراش ٹائون،کرپہ فیڈرز،صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک ، راولپنڈی کینٹ سرکل،کوہالہ،مورت فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،پنڈ ہون،I-14/3،نون،I-16/1،ایچ پی ٹی ریڈیو پاک،لکھو روڑ،امیر حمزہ، آفیسر کالونی،نون،ای ایم ای کمپلکس،جھنگی،F-17/1،F-17/2،نوگزی فیڈرز،اٹک سرکل،بوہی گھر،سالار گاہ،غوری،غور غشتی،بارہ زی، مسکین آباد،شاہ دیر،ریڈیو پاک۔I&II، لارن پور،قاضی آباد،جی بی ایچ پی کالونی فیڈرز،چکوال سرکل،سرکال فیڈر،جہلم سرکل،کوہار،فتح پور، سنگھوئی، چوٹالہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔