پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

ایشیا کپ کے سپر مرحلے

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے سری لنکا کے خلاف (کل) جمعرات کو ہونے والے ایشیا کپ کے سپر مرحلے کے اہم میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، حارث رئوف ، نسیم شاہ ، فخر زمان، سلمان علی آغا اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رئوف آرام کریں گے۔

یہ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رئوف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ سری لنکا کے خلاف (کل) جمعرات کو ہونے والے میچ میں کپتان بابراعظم، ناءب کپتان شاداب خان، اوپنر محمد حارث، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیءر اور زمان خان شامل ہیں۔