اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس
اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
20جون 2025 کو صبح8 بجے سے دن11بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،میجر مسعود،کمال آباد فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،جیل پارک فیڈر، صبح5 بجے سے 9بجے تک چکوال سرکل،جلال پور، عبداللہ پور فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔