اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے …
آئیسکو نے (کل) منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
14 جولائی کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک سکیم II، رہارا، موہڑہ نور، شہزاد ٹائون، اسلام آباد کلب I فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک جرار کیمپ، بھل، جتھا ہتھیال، بسالی فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک فوارہ چوک فیڈر، چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، سگھر پور، سی ڈبلیو او، کچہری فیڈرز، جی ایس اوسرکل میں صبح 6:30 بجے سے 10:30 بجے تک نیلہ، ہسال، بلکسر،
کوٹ چودھریاں، پپلی، ڈلہا، کرسال، صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی،برہان ٹرانسمیشن لائنز، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
C:riz-maj/P:riz/L:tam/E:tam/I:aam/R:aam








