وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹانک وزیرستان شاہراہ پر پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم نے بلوچستان میں آپریشن شعبان میں مزید دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے ملک سے ان دہشت گرد گروہوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔