صادق آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "اپنا کھیت اپنا روزگار" اسکیم پر عملدرآمد جاری۔ تحصیل رحیم یار خان کے 17 مستحق افراد میں مفت سرکاری زمین کے الاٹمنٹ آرڈرز تقسیم۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے الاٹمنٹ آرڈرز تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے بتایا کہ مستحق افراد کو 10 سال کے لیے مفت سرکاری زرعی زمین فراہم کی جا رہی ہے ۔ اسکیم کا …
اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم پر عملدرآمد جاری

مزید خبریں
صادق آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم پر عملدرآمد جاری۔
تحصیل رحیم یار خان کے 17 مستحق افراد میں مفت سرکاری زمین کے الاٹمنٹ آرڈرز تقسیم۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے الاٹمنٹ آرڈرز تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے بتایا کہ مستحق افراد کو 10 سال کے لیے مفت سرکاری زرعی زمین فراہم کی جا رہی ہے ۔ اسکیم کا مقصد دیہی عوام کو معاشی خودمختاری اور باعزت روزگار فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب بے زمین کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکیم پر شفاف انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔







