صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹانک میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملہ کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والےاہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکار وطن کے امن کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم پاکستان دشمن دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔







