ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ

مزید خبریں
جہلم۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں مراکزِ صحت میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، فارمیسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود ادویات کے اسٹاک کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور تمام ضروری ادویات کا اسٹاک ہر وقت مکمل رکھا جائے۔ میر رضا اوزگن نے عملے کی حاضری کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور غیر حاضر یا لیٹ آنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا انتباہ جاری کیا۔
انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے احکامات دیے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود طبی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہسپتال آنے والے شہریوں اور مریضوں کے ساتھ انتہائی حسنِ اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہیلتھ سیکٹر حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا







