ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔
مریضوں کو بہترین طبی سہولیات، معیاری علاج اور ادویات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، ڈی سی جھنگ

مزید خبریں
شورکوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات، معیاری علاج اور ادویات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی








