وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا سردار نیاز خان گشکوری کی وفات پر اظہارافسوس

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما سردار نیاز خان گشکوری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما سردار نیاز خان گشکوری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سردار نیاز خان پنجاب کی سیاست میں ایک بلند قامت شخصیت تھے اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔