صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختو نخوا شفیع جان نے ضلع ٹانک میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی ٹانک میں پولیس گاڑی پر دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختو نخوا شفیع جان نے ضلع ٹانک میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
شفیع جان نے کہا کہ پولیس گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، انکے لواحقین کے لیے صبر وجمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔







