شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر سراوان ہائوس کوئٹہ میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی
شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی، سراوان ہاس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر سراوان ہائوس کوئٹہ میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، قبائلی اور مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں کارکنوں، حامیوں اور عوام نے شرکت کی۔تقریب میں شہید کے فرزند رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، سینئر صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو، صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سردار نہال خان گرانی، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی میر ریاض احمد شاہوانی، میر نصیب اللہ شاہوانی، میر ثنا اللہ جتک، حاجی لال محمد جتک، ہادی عسکری ہزارہ، ماما غلام رسول رئیسانی، حاجی میر تاج محمد رئیسانی، میر محمد علی رئیسانی، حاجی میر جمیل لہڑی، میر ثنا اللہ رئیسانی اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
تقریب کے آغاز میں شہیدِ وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی، جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی قومی خدمات، جمہوریت کے فروغ، بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ان کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدِ وطن نے قومی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے افکار، نظریات اور جمہوری جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہیدِ وطن کے مشن کو اسی جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔







