وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ساتھ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات میں فروغِ تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحادِ امتِ مسلمہ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ساتھ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرنا میرے لیے باعثِ مسرت تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو امتِ مسلمہ کے لئے غیرمعمولی خدمات اور اسلام کی حقیقی تعلیمات، یعنی امن، ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ان کی بھرپور کاوشوں کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی حالیہ علاقائی امن کوششوں بالخصوص اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کامیاب تکمیل میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔







