آئی جی پولیس کاکلی ببری ہنہ کادورہ،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات

کوئٹہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف عوام کے جان و مال کے علاوہ قانون کی عملداری قائم رکھنے میں بلوچستان پولیس ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روزکلی ببری ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں سے …

کوئٹہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف عوام کے جان و مال کے علاوہ قانون کی عملداری قائم رکھنے میں بلوچستان پولیس ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روزکلی ببری ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں سے ببری کے مقام پر اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت بھی ان کے مراد تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی ان گنت قربانیوں کی مثالیں موجود ہیں پولیس جوانوں نے دہشت گردی اور جرائم کے سرکوبی کے لیے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ،امن کے عملداری کے لیے شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشل راہ ہیں پوری قوم شہدا کے پسماند گان کے ساتھ ہے اور ان کے خاندانوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔قبل ازیں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کلی ببری ہنہ اور شعبان میں جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے ہنہ واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی بلوچساتن محمد طاہر نے ہنہ تھانے کا بھی دورہ کیا وہاں پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک و قوم کے عزم و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا۔