مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے ویلج کونسل غونڈو کے علاقہ جھاڑے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے
مشیر برائے جنگلات و ماحولیات کی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے ویلج کونسل غونڈو کے علاقہ جھاڑے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام یونین کونسلوں کو بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گےتاکہ ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں اور عوام کو بنیادی سہولیات یکساں طور پر میسر آ سکیں۔
اہلِ علاقہ نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےمشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان، صوبائی صدر جنید اکبر خان اور سابق تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں عملی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے اس موقع پر مشیر جنگلات نے کہا ہے کہ علاقے میں ترقی کا سفر جاری ہے، عوامی خدمت ہمارا عزم ہے۔








