فورٹ منرو میں پاکستان ایئر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے اشتراک سے سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ کا آغاز

جنوبی پنجاب کے خوبصورت سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پاکستان ایئر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے اشتراک سے سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان ۔ 13 جولائی (اے پی پی):جنوبی پنجاب کے خوبصورت سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پاکستان ایئر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے اشتراک سے سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح مہمانِ خصوصی پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہِ سلیمان امیر تیمور خان نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھر بریگیڈیئر (ر) اشفاق احمد اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر ہسپتال کھر، فورٹ منرو میں منعقدہ اس تین روزہ فری آئی کیمپ میں جنوبی پنجاب، قبائلی علاقوں اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت معائنہ، جدید طبی سہولیات، آپریشن، ادویات اور چشمے بلا معاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں

اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ کے ماہر چشم امراض کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ جدید طبی آلات کی مدد سے مریضوں کا معائنہ اور علاج کر رہا ہے۔افتتاح کے بعد پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور خان اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھر کے ایم ایس بریگیڈیئر (ر) اشفاق احمد نے کیمپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔