"منصوبہ بندی کے تحت بجلی کی عارضی بندش نظام کی بہتری، محفوظ فراہمی اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدام ہے۔”
آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ریجن کے مختلف علاقوں میں ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔27 جون 2026 راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ،جاپان روڈ اور جھنڈالہ فیڈرز ،جی ایس او سرکل صبح8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف ، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال–بھگوال–تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی–پلندری، اور 132 کے وی نیو واہ–بہترموڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔







