"دسویں محرم کا پُرامن جلوس مذہبی ہم آہنگی، عقیدت اور امن و امان کے قیام کا خوبصورت مظہر ہے۔”
اٹک میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد

مزید خبریں
اٹک۔ 26 جون (اے پی پی):ضلع اٹک میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پوری عقیدت و احترام اور روایتی انداز میں برآمد ہوا ہے۔ یہ روایتی جلوس کامل پور سیداں سے شروع ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا حلیم شاہ پر جا کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کو پرامن، محفوظ اور منظم بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کی جانب سے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے اور جلوس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو سیکیورٹی کے پیشِ نظر مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے عزادارانِ حسینی کی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں







